بی جے پی حکومت اپوزیشن لیڈروں کو پھنسا نے کا کام کرتی ہے:اکھلیش

0
0

امیٹھی: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت نے ایک سازش کے تحت سابق وزیر گائتری پرجاپتی اور محمد اعظم خان سمیت کئی لیڈروں کو پھنسایا ہے۔
ایک پروگرام سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ سابق وزیر گائتری پرجاپتی بے قصور ہیں اور ان کے کنبے کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔عدلیہ سے ان کو انصاف کی توقع ہے۔ بی جے پی کے لوگ اور ان کی حکومت نے نا جانے ایسے کتنے لوگوں کو سازش کے تحت پھنسایا ہے۔ رماکانت یادو، دیپک، محمد اعظم خان سمیت ایسے بہت سارے لوگ ہیں جنہیں بی جے پی اور ان کے لیڈرسیاسی ہدف بنا کر سازش کے تحت پھنسارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں سڑکوں کی حالت خراب ہے۔ سڑکوں کے رکھ رکھاؤ میں گذشتہ سال مختص بجٹ کے مقابلے 30فیصدی رقم ہی خرچ ہوا ہے۔ باقی پیسہ پڑا ہوا ہے۔ اتنا بڑا صوبہ ہے پیسہ خرچ کیا جائے تو اچھی سڑکیں بن جائیں۔ وزیر اعلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ اچھی سڑکیں بنیں۔ عوام اچھی سڑکوں پر چلیں اس لئے انہوں نے سانڈ چھوڑ دیا ہے۔جاؤ ٹکرا جاؤ۔
یادو نے کہا کہ ایس پی اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور انہیں کے ساتھ مل کر لڑے گی جن کے ساتھ سابقہ الیکشن لڑا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم رام چرت مانس کے خلاف نہیں ہیں ۔ہم نے ایوان میں بھی اس بات کو کہا ہے۔
بی جے پی کے الزام ایک ضلع ایک مجرم کے سوال پر اکھلیش نے کہا کہ اس اترپردیش میں ابھی تک کوئی ایسا وزیر اعلی نہیں آیا ہوگا جس نے اپنے مقدمے ہی واپس لئے ہوں۔ میں تو یہ کہوں گا کہ یہ وزیر اعلی ہر ڈسٹرکٹ کے مافیا کا اعلان کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here