بہرائچ:اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے کے الزام میں امام سمیت 10افراد گرفتار

0
46

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے کے الزام میں پولیس نے جمعہ کو امام سمیت دس  افراد کو گرفتار کیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر بپن کمار مشرا نے یہاں بتایا کہ قیصر گنج علاقے کے بیری مہیش پور گاؤں واقع مسجد میں نماز پڑھنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں پولیس نے امام سمیت 10افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار سبھی افراد کو قرنطینہ کے لئے راجکیہ بالیکا انٹر کالج بسیا پاسی جرول روڈ بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں دفعات 188،269،270اور وبائی بیماری ایکٹ کی دفعہ 3 ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مسٹر مشرا  نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن پر سختی  سے عمل کرایا جارہا ہے اور حکم کی خلاف ورزی  کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here