بھارت تیسری بڑی معیشت بنے گا:یوگی

0
0

سنت کبیر نگر: آئندہ لوک سبھاانتخابات میں بی جے پی کی حمایت میں ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سال 2024 میں نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھائیے۔ ہندوستان تیسری بڑی معیشت بنے گا۔
مگھر کبیر مہوتسو۔2024 کے اختتامی تقریب میں پہنچے یوگی نے 360 کروڑ کی 144ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح۔سنگ بنیاد رکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اجتماعی شادی تقریب میں 600جوڑوں کو آشیرواد دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاپی ایم مودی کی قیادت میں نئے ہندوستان میں 140 کروڑ لوگوں کا فخر بڑھ گیا ہے۔ کوئی ملک اس وقت قابل بنتا ہے جب وہ طاقتور ہوتا ہے۔ بااختیار ہونے سے خوشحالی آتی ہے۔ اس خوشحالی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان آج دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار اقتدار سونپنے سے ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے کی راہ ہموار کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ ہر شہری کی زندگی میں تبدیلی اور فی کس آمدنی میں اضافہ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں اتر پردیش میں چھ کروڑ اور ملک کے 24 کروڑ لوگ خطہ افلاس سے باہر آئے ہیں۔ حکومت ہر کسی کوبلا تفریق تمام سرکاری اسکیموں (رہائش، بیت الخلا، آیوشمان کارڈ، سڑکیں، شاہراہیں، ریلوے، ہوائی اڈے، دو لین-فور لین کنیکٹیویٹی) کا فائدہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبیر کے بغیر مگہر صحیح معنوں میں جہنم ہے۔ قرون وسطیٰ کے اس عظیم بزرگ نے یہ چیلنج اس وقت قبول کیا تھا، جب مگہر کے بارے میں یہ عقیدہ تھا کہ یہاں جانا جہنم میں جاناہے۔ یہ ایک بنجر علاقہ تھا۔ یہاں کی مٹی نمکین اور پانی کھارا تھا لیکن اس کے معجزے نے اسے سنہری بنا دیا۔یہاں پاک عامی ندی بہ رہی ہے۔ جس طرح ہر جگہ فصلیں اگائی جاتی ہیں، اسی طرح یہاں بھی ہوتی ہیں۔ یہاں کا پانی میٹھا ہو گیا اور سنت کبیر کے معجزے سے ضلع خوشحال ہوگیا۔ کبیر مہوتسو یہاں کی پہچان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here