نصف آبادی کو اسمبلی میں پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا: یوگی

0
0

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ کے بعد اب کوئی بھی سیاسی پارٹی خواتین کو اسمبلی اورملک کی پارلیمنٹ میں پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔
مسٹر یوگی نے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے شکتی وندن ابھیان کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ 500 سال کی طویل لڑائی، جدوجہد، تپسیا اور سادھنا کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں رام للا پران پرتیشتھا کی تقریب کی تکمیل ہوئی ہے۔ یہ صرف پران پرتیشٹھا کی تقریب نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے عوامی عقیدت، عوامی اعتماد اور ہندوستان کی پرانی شان کو دوبارہ قائم کرنے کی مہم ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجودھیا دھام میں رام للا پران پرتیشٹھا کی تقریب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے 9 برسوں میں ملک میں چلائے گئے پروگرام کی مہم کی ایک اہم کڑی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ساڑھے 9 برسوں میں رام راجیہ کے تصور کے مطابق کسی امتیاز کے بغیر کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسکیمیں بنائیں اور اس کا فائدہ دینے کے لئے مہم شروع کی۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک بھر میں چار کروڑ غریب خاندانوں کو بلا تفریق مکانات دیے گئے۔ اس میں بھی زیادہ تر ملکیتی حقوق عورتوں کو دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت 12 کروڑ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ یہی نہیں ہر گھر نل اسکیم کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں، پورے ملک میں پہلی بار دیہات میں غریبوں کو ان کے مکانات کے مالکانہ حقوق دینے کے لیے پی ایم سوامیتو یوجنا شروع کی گئی۔ یہ اس لیے ضروری تھا کیونکہ پہلے گاؤں کے طاقتور لوگ ان کا گھر کمزور ہونے پر دوبارہ تعمیر نہیں ہونے دیتے تھے کیونکہ یہ اس پر قبضہ کرلیتے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں پہلی بار خواتین کو معاشرے کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لئے انہیں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس سے جوڑا گیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ 2019 میں 6 خواتین سے شروع ہونے والی بلینی ملک پروڈیوسر کمپنی سے آج بندیل کھنڈ کی 63 ہزار خواتین وابستہ ہیں۔ اس کا سالانہ کاروبار 150 کروڑ روپے ہے جب کہ اس کا خالص منافع تقریباً 15 کروڑ روپے ہے۔
پروگرام میں بی جے پی کے ریاستی صدر چودھری بھوپیندر سنگھ، ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، تنظیم کے جنرل سکریٹری دھرم پال سنگھ، ایم ایل سی پون سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here