لکھنؤ:26مارچ(یواین آئی) اترپردیش میں بجلی بلوں کی آن لائن ادائیگی پر صارفین کو اب کسی بھی قسم کے اضافی چارج نہیں دینا ہوگا۔
کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہدایت کے بعد یو پی سی ایل نے صارفین کے مفاد میں نئے ہدایات جاری کردئیے ہیں۔ابھی تک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ بجلی بلوں کی ادائیگی کرنے پر بینکنگ کمپنیاں چارج لیتی تھی۔ اب اس فیس کی ادائیگی یو پی پی سی ایل کرے گا۔
مصدقہ ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بجلی صارفین اپنے بلوں کا آن لائن ادائیگی ای۔نیوارن ایپ کے ذریعہ کرسکتے ہیں۔ اسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاونلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین یو پی پی سی ایل کی ویب سائٹ پر جاکر بھی بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔کسی بھی دشواری کی صورت میں صارفین ہیلپ لائن نمبر 1912 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
بجلی صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا بل آن لائن جمع کریں جس سے بجلی پیداوار کے اخراجات کی وقت سے ادائیگی کی جاسکے۔

