ای ایم آئی سود معاملے میں سپریم کورٹ نے مرکز کی سرزنش کی

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز بینک قرضوں پر لاک ڈاؤن مدت کی بقایا ماہانہ قسط (ای ایم آئی) کے سود پرروک سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت کے ’دو قدم آگے اور چار قدم پیچھے‘ والے رویہ پر بدھ کے روز سخت سرزنش کی اور کہا کہ حکومت کو اس معاملے میں ریزرو بینک کی آڑ نہ لے۔جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ آر بی آئی کی آڑ لینا چھوڑے اور اپنا موقف واضح کرے۔بنچ نے کہا ’’آپ (مرکزی حکومت) اپنا موقف واضح کریں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت قدم اٹھانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کے پاس وافر حقوق ہیں۔ آپ صرف آر بی آئی پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں‘‘۔
بنچ نے مرکزی حکومت کی اس وقت سرزنش کی جب سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ بینکنگ ادارے بھی پریشانی ہے۔ بنچ اس پر سخت ناراض ہوگئی۔ عدالت نے کہا ’’یہ صرف کاروباری مفادات کا خیال رکھنے کا وقت نہیں ہے بلکہ آپ کو لوگوں کی حالت زار پر بھی غور کرنا چاہئے‘‘۔سالیسیٹر جنرل نے حلف نامہ داخل کرنے کے لئے ایک ہفتے کا وقت طلبا کیا، جسے انہوں نے تسلیم کرلیا اور کیس کی اگلی سماعت کے لئے ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈووکیٹ راجیو دت نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بار بار سماعت ملتوی کئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، ابھی تک کوئی بھی حلف نامہ داخل نہیں کیا گیا، نہ ہی مرکز اور نہ ہی آر بی آئی سے۔
جسٹس بھوشن نے کہا کہ حکومت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کرنی ہوگی اور یہ بھی بتایا ہوگا کہ آیا سود پر سود کا حساب کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ یہ صرف کاروبار کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ یہ معاملہ اس درخواست سے متعلق ہے جس میں آر بی آئی نے لازمی قرضوں کی وصولی کے دوران استثنیٰ کی مانگ کی گئی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ لون موراٹوریم ایک بے نتیجہ کوشش ہے، کیونکہ بینک سود پر سود لگارہے ہیں اور اس سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here