ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 16امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا

0
0

لکھنؤ:سماجوادی پارٹی(ایس پی) نے منگل کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 16امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کردی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ایم پی شفیق الرحمان برق کو ان کی ہی سیٹ سے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔ اسی طرح سے مین پوری لوک سبھا سیٹ کی موجودہ ایم پی ڈمپل یادو کو ان کی ہی موجودہ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔وہ اسی سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈمپل یادو مین پوری سیٹ سے ضمنی الیکشن میں جیت درج کی تھی۔مین پوری سیٹ پارٹی فاونڈر و ڈمپل کے سسر ملائم سنگھ یادو کے سال 2022 میں انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مین پوری سماج وادی پارٹی کا رسوخ والا علاقہ مانا جاتا ہے۔
پارٹی نے ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کو بیٹے و سابق ایم پی اکشے یادو کو فیروزآباد سے امیدوار بنایا ہے۔اکھلیش کے چچازاد بھائی اور سابق ایم پی دھرمیندر یادو بدایوں سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
پارٹی نے موجود ایم ایل اے رویداس مہروستر کو لکھنؤ سے اپنا امیدوار بنایا ہے اسی طرح سے موجود ایم ایل اے لال جی ورما کو امبیڈگر نگر سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایک دیگر ایم ایل اے اودیش پرساد کو اجودھیا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
سابق ایم پی انوٹنڈن اناؤ سے الیکشن لڑیں گی قابل ذکر ہے کہ انو ٹنڈن اسی سیٹ سے سال 2009 کے انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیت چکی ہیں۔سال 2020 میں انہوں نے ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
سابق ایم ایل ااے آنند بھدوریہ کو ضلع لکھیم پور کی دھورہرا سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ طلبہ لیڈر کے طور پر اپنی پاری کا آغاز کرنے والے بھدوریہ کو سماج وادی پارٹی کا کافی قریبی تصور کیا جاتا ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی شہر گورکھپور نے ایس پی نے اداکارہ کاجل نشاد کواپنا امیدوار بنایا ہے۔وہیں ایٹہ سے پارٹی نے دویش شاکیہ کو امیدوار بنایا ہے۔جبکہ کھیری سیٹ سے اترکرش ورما پارٹی کے امیدوار ہونگے۔
وہیں ڈاکٹر نول کشور ساکیہ فرخ آباد سیٹ سے الیکشن لڑیں گے جبکہ راجارام پال اکبر پور سے پارٹی کے امیدوار ہونگے۔سابق وزیر شیوشنکر سنگھ پٹیل کو باندہ جبکہ سابق وزیر رام پرساد چودھری بستی سے قسمت آزمائیں گے۔

Previous articleتباہ فصلوں کی تصدیق میں لاپرواہی پر یوگی ناراض

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here