اگلے ہفتے،کورونا مریضوں کے ’تپ دق ویکسین‘ سے صحتیاب ہونے سے متعلق تحقیق: آئی سی ایم آر

0

نئی دہلی:انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے سائنسداں ڈاکٹر رمن آر گنگاکھیڑکر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے مریضوں کو تپ دق سے بچانے والی بی سی جی ویکسین دیے جانے سے ان کے ٹھیک ہونے سے متعلق دعوے پر ریسرچ اگلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔مسٹر گنگا کھیڑکر نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو پیدائش کے وقت اسے یہ ویکسین دی جاتی ہے اور اسے مستقبل میں تپ دق کے تیئں ’جزوی روک تھام‘ فراہم کرتی ہے۔ اسے ایک بہتر امیونومائڈیولیٹر کہا جاتا ہے لیکن اس کا اثر نوجوانی تک ہی رہتا ہے مگر ابھی تک ایسی کوئی بھی مصدقہ ریسرچ نہیں ہوئی ہے کہ یہ ویکسین ’کووِڈ-19 کے مریضوں کو تحفظ فراہم کرے گی یا نہیں اور اسی کا ٹیسٹ کرنے کے لیے آئی سی ایم آر کی جانب سے اگلے ہفتے تک ایک ریسرچ کیا شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس ریسرچ کے نتائج سامنے نہیں آ جاتے‘تب تک اس ویکسین کے صحت اہلکاروں کی دیے جانے کی صلاح بالکل نہیں دی جا سکتی ہے۔کورونا وائرس کے شکل بدلنے (میوٹیشن) کی استعداد کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد کورونا کی تین شکلوں (نوعیت) کا پتہ چلا ہے اور یہ تمام اسٹرین ایک ہی جیسے ہیں جو اپنے ملک میں بھی پائے جاتے ہیں، بس ان میں مخصوص علاقے کی بنیاد پر واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے لیکن ان کی بنیادی نوعیت ایک جیسی ہے۔مسٹر گنگاکھیڑکرنے بتایا کہ شروع میں جب ہندوستان میں کورونا متاثر افراد پائے گئے تھے اور وہ چین سے آئے تھے جو اس وائرس ‘جینوم سکوینسنگ‘ سے پتہ چلا کہ وہ ووہان میں پائے جانے والے وائرس کی طرح ہی تھا۔ جو لوگ ایران سے آئے تھے ان میں بھی چین کے وائرس جیسی ہی شکل دیکھنے کو ملی تھی اور جو لوگ اٹلی سے آئے تھے، ان میں یوروپ اور امریکہ کے کورونا وائرس جیسی نوعیت دیکھنے کو ملی تھی۔انہوں نے اس بات کو پوری طرح خارج کر دیا کہ یہ وائرس جلد ہی شکل بدل لیتا ہے۔مسٹر گنگاکھیڑکر نے بتایا کہ یہ وائرس جب اپنی تعداد میں اضافہ کرتا ہے تو ایک ہی طرح انجائم کا استعمال کرتا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں جو بھی دوا دھونڈی جائے گی‘وہ اس کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ملک میں تین لاکھ 19ہزار 400 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور گذشتہ روز 28340 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 23932 ٹیسٹ آئی سی ایم آر کی 183 لیبارٹریز اور 4408 ٹیسٹ پروائیویٹ شعبے کی 80 لیبارٹریز میں کیے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here