اعظم گڑھ: تبلیغی جماعت کے چھپے ہوئےلوگوں کی جانکاری دینے پر انعام کا اعلان

0
348

اعظم گرھ،10؍اپریل(زمینی سچ):اعظم گڑھ کے ایس پی پروفیسر تروینی سنگھ نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں تبلیغی جماعت کے نظام الدین مرکز ،نئی دہلی سے جولوگ واپس آئے ہیں ان کے بارے میں جو شخص اطلاع دے گا اسے پانچ ہزار روپئے کا انعام دیا جائے گا۔ انھوں نے تبلیغی جماعت کے لوگوں پر یہ الزام لگایا ہے کہ اعظم گڑھ میں تبلیغ سے جڑے لوگوں کی وجہ سے ہی کورونا وائرس پھیلا ہے۔کیونکہ ابھی تک جتنے بھی کورونا وائرس سے متاثر لوگ پائے گئے ہیں ان میں آدھے سے زیادہ لوگوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔انھوں نے کہاکہ ضلع میں دہلی مرکز سے لوٹے جماعت کے لوگوں کے ہونے سے انکار نہیں کیاجا سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here