ادھو ٹھاکرے کی نامزدگی:مہاراشٹر کی سیاسی کشیدگی میں اضافہ

الزام اور جوابی الزام کا سلسلہ دراز، برسائے جا رہے ہیں ایک دوسرے پر طنز کے تیر

0
Uddhav Thackeray (Maharashtra C.M.)

ممبئی:اب جبکہ صرف 27 دن بچے ہیں، ملک بھر اور بطور خاص مہاراشٹر میں لوگوں کی نگاہیں اس بات پر لگی ہیں کہ ادھو ٹھاکرے اپنا اقتدار برقرار رکھ پانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں!۔ بظاہر تو یہ گیند اس وقت راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے پالے میں ہے، لیکن اصل شاٹ تو کوئ اور ہی لگانے والا ہے۔ادھو ٹھاکرے جنھوں نے کل ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر جو گفتگو کی اُس کو اِسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔گو کی گفتگو کا موضوع اور نُکات کی تفصیلات ابھی تک کسی مصدقہ ذرائع سے دستیاب نہیں ہیں تاہم بتایا جا رہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے نے اس ضمن میں ہو رہی تاخیر پر اپنی ناراضگی کو پوشیدہ نہیں رکھا۔اس ضمن میں ادھوٹھاکرے کو رکن قانون ساز کونسل نامزد کیئے جانے میں بی جے پی کی رخنہ اندازی اور جان بوجھ کر کی جا رہی تاخیر کے الزام کا جواب دیتے ہیوے آج ممبی سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس) میں سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” ہم نہ تو عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں اور نہ ہی ہمیں پچھلے دروازےسے اقتدار حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی ہے”۔” بی جے پی ریاست میں انتشار اور عدم استحکام نہیں چاہتی۔ ہمیں یقین ہےکہ ادھو ٹھاکرے کو نامزد کرنے کے سلسلے میں گورنر دستور اور قانوں کی چوکھٹ میں آئینی اور قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے ہی کوئی مناسب فیصلہ کریں گے۔” اگر ادھوٹھاکرے رکن نامزد کئے جاتے ہیں اور انکا وزیر اعلیٰ کا عہدہ باقی رہتا ہے تو بی جے پی کو خوشی ہی ہو گی۔”لیکں اس کےبر خلاف بی جے پی کے لیڈر نیلش رانے نے آج ایک مزاحیہ ٹیئٹ کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کا مذاق اڑایا ہے ” اس سے قبل ایک رکن اسمبلی وزیر اعلیٰ بنتا تھا تو اسے مبارک باد دی جاتی تھی، اب ایک وزیر اعلیٰ رکن اسمبلی بنتے ہیں تو مبارک باد دیجئے”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here