اجے رائے سیتا پور جیل میں اعظم خان سے ملاقات نہیں کر سکے

0

سیتا پور: کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے جو آج اتر پردیش کی سیتا پور جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان سے ملنے پہنچے، جیل انتظامیہ نے انہیں مسٹر خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔
کانگریس کے ریاستی صدر کے ساتھ بڑی بھیڑ کی وجہ سے جیل کے دونوں دروازوں کو تالے لگا دیے گئے۔ مسٹر رائے نے اس سلسلے میں گیٹ کے باہر سے جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ سے بات کی اور کہا کہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد بھی انہیں جیل میں ایس پی لیڈر اعظم خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس پر جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے کہا کہ اعظم خان نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ ابھی دو دن پہلے ان کے بیٹے ادیب خان، سابق ایم ایل اے انوپ گپتا اور ایس پی ضلع صدر چھترپال یادو نے اعظم خان سے ملاقات کی تھی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ سزا یافتہ قیدیوں سے 15 دنوں میں صرف دو بار ملاقات ہو سکتی ہے۔
مسٹر اجے رائے نے صحافیوں سے کہا کہ ہم سب غم کی اس گھڑی میں اعظم خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریاستی حکومت اعظم خان کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here