نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے مسٹر جو بائیڈن کو امریکہ کا 46 واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی مسٹر نائیڈو نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مسٹر بائیڈن اور نائب صدر کے عہدے کے لئے منتخب کملا ہیرس کو انتخابات میں شاندار جیت کی مبارکباد مسٹر نائیڈو نے کہا ’’امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں شاندار فتح کے لئے مبارکباد‘‘۔
انہوں نے کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ ہندوستان۔ امریکہ تعلقات آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک جمہوری اقدار کو مشترک کرتے ہیں اور دنیا پرامن اور خوشحال بناتے ہیں‘‘۔

