نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، دہلی کے ڈائریکٹر اور ملک میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے اتنظام کے لیے تشکیل نیشنل ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے آج کہا کہ عام لوگوں کو کورونا ویکسین کے لیے سنہ 2022 تک انتظار کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر گلیریا نے اتوار کے روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو سنہ 2022 تک کورونا ویکسین کا ڈوز لینے کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بازار میں کووِڈ۔19 کے لیے کارگر ویکسین دستیاب ہونے میں ہی ایک سال سے زیادہ وقت لگ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی بہت زیادہ ہے اور بازار سے کورونا ویکسین کیسے ایک فلو ویکسین کی طرح خریدی جا سکے، یہ جاننے میں وقت لگے گا۔ ایسا ہونے پر ہی مثالی حالت ہوگی اور یہ سنہ 2021 کے آخر تک یا سنہ 2022 کی شروعات تک ہی ممکن ہوگا۔
غورطلب ہے کہ ملک میں اب تک کل 85,07,754 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 78,68,968 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 1,26,121 متاثرین نے دم توڑ دیا ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 5,12,665 فعال کیسز ہیں۔

