لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی غیراعلانیہ ترجمان قرار دیتے ہوئے کانگریس کے لیڈروں نے ایک آواز میں کہا کہ اترپردیش میں مسلسل بڑھ رہے دلت استحصال واقعات پر خاموشی اختیار کرکے بی ایس پی سربراہ نے ثابت کردیا ہے کہ ان میں اور بی جے پی میں اندرونی سمجھوتہ ہوگیا ہے۔کانگریس دفتر میں اتوار کو بلائی گئی پریس کانفرنس میں پارٹی کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا نے کہاکہ اترپردیش کی یوگی حکومت میں دلت سماج پر ریاست میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اجودھیا میں بال کٹوانے گئے ایک دلت نوجوان کو دھار والے ہتھیار گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا وہیں قنوج میں بی جے پی رکن پارلیمان سبرت پاٹھک کی طرف سے تحصیلدار اروند کمار کے گھر میں گھس کر مارپیٹ کی گئی لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ رام پور میں ایک صفائی ملازم کے ساتھ مارپیٹ کرکے اس کے منہ میں سینی ٹائزر ڈال دیا گیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ لکھیم پور میں گڑگاوں سے اپنے گاوں واپس آئے دلت نوجوان کو پولیس اہلکار نے اتنی بے رحمی سے مارا کہ اس نے خودکشی کرلی۔ اعظم گڑھ میں دبنگوں نے دلت مزدور کے قتل کے بعد کنبہ کو لاکش دیکر دھمکاتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کروگے تو وہی حال ہوگا جو اس کا ہوا ہے۔ مین پوری کے گاوں بیر پور کلا میں دبنگوں نے سمر کا پانی پھیلانے کی مخالفت کرنے پر دلتوں کے کنبہ پر جان لیوا حملہ کردیا۔مسٹر پونیا نے کہاکہ دلتوں کے استحصال کی فہرست لمبی ہے اور یہ سب سرکاری تحفظ میں ہورہا ہے۔ ہم نے مسلسل یہ سوال اٹھایا ہے اور لڑرہے ہیں لیکن خود کو دلتوں کالیڈر ہونے کا دعوی کرنے والی محترمہ مایاوتی کی خاموشی کیا ثابت کرتی ہے۔کانگریس درج فہرست ذات سیل کے نائب صدر برج لال کھابری نے کہاکہ یوگی حکومت میں دلت سماج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن بہن مایاوتی کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا ہے۔ ریاست میں دلتوں۔محرومین کے استحصال پر مایاوتی جی کیوں نہیں بولتی ہیں۔ بہن مایاوتی اور دلت مخالف بی جے پی میں اندرونی سمجھوتہ ہوگیا ہے اور وہ بی جے پی کی غیراعلانیہ ترجمان ہیں۔اترپردیش کمیٹی کے درج فہرست ذات محکمہ کے چیرمین آلوک پرساد نے کہا کہ پوری ریاست میں ہم خدمت کررہے ہیں۔ باہر سے واپس آرہے مہاجر مزدوروں کے لئے کانگریس 40مقامات پر اسٹالس لگاکر ناشتہ تقسیم کررہی ہے۔22اضلاع میں ہم رسوئی گھر چلا رہے ہیں۔ ہم نے 67لاکھ لوگوں کی مدد کی ہے۔
مایاوتی بی جے پی کی غیراعلانیہ ترجمان:کانگریس
بی ایس پی سپریمو پر کانگریس نے لگایا بڑا الزام اور کہا اترپردیش میں دلت استحصال پر مایاوتی خاموش کیوں
