یوگی نے عیدالفطر کے موقع پرباشندگان ریاست کو دلی مبارک بادپیش کی

0
Yogi Adityanath (C.M.Uttar Pradesh)

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عیدالفطر کے موقع پر باشندگان ریاست کو دلی مبارک باد ونیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار خوشی اور مصالحت کا پیغام لے کر آتا ہے۔خوشی کا یہ تہوار سماجی اتحاد کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی بھائی چارے کے جذبے میں اضافہ کرتا ہے۔یہ تہوار امن چین اور سکون کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے تہوار پر سب کوآپسی خیرسگالی اور سماجی ہم آہنگی کومزید مستحکم بنانے کا عزم کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پرپوری طرح عمل کرتے ہوئے گھر پر ہی نماز پڑھنے اور عید منانے کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here