علی گڑھ، 16؍اپریل(زمینی سچ):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قانون کے طلبہ و طالبات کو فیاٹ جسٹیٹیا ایل ایل پی قانون کی تعلیم کے مختلف شعبوں میں آن لائن انٹرن شپ فراہم کرے گا۔ یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلئسمنٹ آفیسر (جنرل ) مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ انٹرن شپ کے دوران قانون کے طلبہ و طالبات کو دانشورانہ ملکیت کے حق، ٹیکس سے متعلق قوانین، رابطۂ عامہ اور قانونی امداد ، تحقیق، مقدمہ کا خلاصہ، قانونی شقوں کے لکھے جانے وغیرہ سے متعلق ماہرانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ انٹرن شپ میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات [email protected] پر یا وہاٹس ایپ کے ذریعہ +915123553272 پر اپنا شخصی تعارف بھیج سکتے ہیں۔

