ایس ایس سی کے امتحانات کی تاریخیں 3 مئی کے بعد

0

نئی دہلی: اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی)نے لاک ڈاؤن کی دوران امتحانات کو رد کردیا ہے اور ان کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان تین مئی کے بعد کیا جائے گا۔مرکزی وزارت برائے عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کرونا وائرس وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال کے جائزہ کے لئے کمیشن کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں لاک ڈاؤن کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس مدت میں ہونے والے سبھی امتحانات کی تاریخوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئی تاریخوں کا اعلان لاک ڈاؤن کے اختتام پر یعنی تین مئی کے بعد کیا جائے گا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سبھی امتحانات، جن کے لئے امیدواروں کو ملک کے سبھی حصوں کے دورے کرنے کی ضرورت پڑتی تھی، کی تاریخوں کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا۔ان امتحانات کی نئی تاریخیں کمیشن اور اس کے علاقائی دفتروں کی ویب سائٹ پر نوٹی فیکیشن جاری کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here