یوگی حکومت پریاگ راج سے10ہزار طلبہ کو گھر بھیجے گی

0
Yogi Adityanath (U.P. C.M.)

لکھنؤ:27اپریل(زمینی سچ) ہریانہ میں پھنسے تقریبا 12ہزار مہاجر مزدوروں کو وطن واپس لانے کا انتظام کرنے کے بعد اترپردیش حکومت اب پریاگ راج میں زیر تعلیم تقریبا 10ہزار طلباوطالبا ت کو ان کے گھر پہنچانےکا انتظام کررہی ہے۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اونیش اوستھی نے پیر کو یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلیم حاصل کرنے آئے طلبا و طالبات جن کی تعداد تقریبا 10ہزار ہے انہیں روڈیوز کی تقریبا 300 سےزیادہ بسوں سے مرحلہ وار طریقے سے ان کے آبائی ضلع بھیجنے کے احکاما ت دئیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سونبھدر،مرزاپور،چندولی، وارنسی،جونپور، پرتاپ گڑھ،کوشامبی،فتح پور، چترکوٹ کے طلباوطالبات کو بھیجا جائےگا جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں 300بسوں سے دیگر اضلاع کے طلبہ کو بھیجا جائےگا۔طلبہ کی سیکورٹی کے لئے ہر بس میں ایک کانسٹیبل کو تعینات کیا جائےگا۔
وزیر اعلی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ پریاگ راج میں رہ رہے دیگر ریاستوں کے طلبہ وطالبات کو ان کے ریاست کی حکومت کی جانب سے بلائےجانے پر ہر ممکن تعاون کر کے انہیں بھجنے کی اجازت دی جائےگی۔مسٹر اوستھی نے بتایا کہ اب تک ہریانہ سے تقریبا 12ہزار سے زیادہ مزدوروں کو ریاست میں لایا جاچکا ہے۔جس میں ہریانہ کی 328بسوں سے 9992مزدوروں کو پہلے بھجوا گیا تھا اور اس کے بعد ریاست کی 82بسوں سے تقریبا 2224 مزدوروں کو لایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کی سرحد سے میڈیکل جانچ کے بعد یو پی ایس آر ٹی سی کی 349بسوں کے ذریعہ سے ان سبھی مزدوروں کو ان کے آبائی ضلع میں بھیجتے ہوئے انہیں قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here