یوپی:15لاکھ  ا فراد کو کوارنٹائن کرنے کا ہوگا انتظام

0

لکھنؤ:(زمینی سچ) کورونا وائرس کے مریضوں میں کس بھی وقت اضافہ ہونے کے شبہ کا اظہارکرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست میں 15لاکھ افراد کو کوارنٹائن کرنے کے سہولیت کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ ہدایات پیر کو وزیراعظم نریندر مودی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد دئیے ہیں۔اڈیشنل چیف سکرٹری(داخلہ) اونیش کمار اوستھی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعلی نے تمام اضلاع کے افسران سے 10تا 15ہزار افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھنے کی سہولیت کا جلد از جلد انتظام کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی خواہش ہے کہ ریاست میں 10تا 15لاکھ افراد کو کوارنٹائن کرنے کی سہولیت کا انتظام ہونا چاہئے۔مسٹر اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلی نے ٹیم ۔11کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ تمام کووڈ۔19کے نام سے وقف اسپتالوں میں وافر مقدار میں پی پی ای کٹ اور این 95ماسک کے ساتھ دیگر ضروری آلات ہونے چاہئے۔وزیر اعلی کے مطابق تمام52میڈیکل کالجز کو کووڈ اسپتال بنایا جائے جبکہ ہر ضلع میں کووڈ۔19 کے نام وقف ایک اسپتال ہونا چاہئے۔اڈیشنل چیف سکریٹری نے بتایا کہ ریاست میں تقریبا 400ہاٹ اسپاٹ مقامات ہیں جن میں سے متعدد ہاٹ اسپاٹ فہرست سے نکالے جاچکے ہیں۔لکھنؤ میں دو نئے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ یوپی نے کورونا وائرس سے لڑائی کے معاملے میں دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اچھا کام کیا ہے۔دس لاکھ کی آبادی کے میں مثبت کیسز کا اعتبار کرتے ہوئے یوپی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں کافی نیچے ہے ساتھ ہی شرح اموات بھی کافی کم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here