لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے اتوار کو انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے8افسران بشمول جوائنٹ پولیس کمشنر(نظم ونسق)لکھنؤ پولیس کمشنریٹ پیوش مورڈیا کا تبادلہ کردیا۔
آفیشیل ترجمان نے کہا جے سی پی(لاء اینڈ آرڈر)پیوش مورڈیا کو لکھنؤ زون کا اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل(اے ڈی جی)بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی)دیوی پاٹن ڈویژن گونڈہ اوپیندرا کمار اگروال کو مورڈیا کے مقام پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی اجودھیا ڈویژن امریندر پرساد سنگھ کو دیوی پاٹن منتقل کردیا گیا ہے۔آئی جی میرٹھ ڈویژن پروین کمار کو اجودھیا ڈویژن اسی عہدے پر بھیج دیا گیا ہے۔جبکہ آئی آگر ہ ڈویژن نچیکیتا کو پروین کمارکی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی علی گڑھ ڈویژن دیپک کمار کو آئی جی آگرہ کا اڈیشنل پولیس کمشنر بنایا گیا ہے اور کانپور پولیس کمشنریٹ سریش راؤ اے کلکرنی کو ڈی آئی جی علی گڑھ ڈویژن بنایا گیا ہے اور ڈی آئی جی اسپیشل انوسٹی گیشن(ایس آئی ٹی)امت ورما کو ان کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

