اپوزیشن کے خلاف چھاپے مار کاروائی سیاست سے متاثر:اکھلیش

0

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران پر چھاپے مار کاروائی کو سیاست سے متاثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن پارٹیوں کو بدنام کرنے کے لئے ای ڈی اور سی بی آئی سے چھاپے ڈلوارہی ہے۔
ایس پی سربراہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ جو اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے لڑرہی ہیں اور مقابلہ کر رہی ہیں ان کے لیڈروں اور کنبے کے لوگوں پر الزامات لگا کر اداروں کے ذریعہ بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے۔ بی جے پی کی نیت صاف نہیں ہے۔چونکہ انتخابات نزیک ہیں اس لئے ایسی کاروائیاں کی جار ہی ہیں۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اسی طرح سے اسمبلی انتخابات کے دوران قنوج کے ایک عطر کاروباری کے گھر چھاپہ پڑا تھا اور بی جے پی نے گمرہی پھیلا دی کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے عطر بنانے والے کاروباری کے گھر سے نکلے ہیں۔بی جے پی نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن سچائی سامنے آئی تو وہ بی جے پی کا ہی آدمی نکلا۔
بی جے پی الیکشن سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو بدنام کرنے کی سیاست کے تحت چھاپے ڈلوارہی ہے۔ جن لیڈروں پر سی بی آئی۔ ای ڈی، انکم ٹیکس کے الزامات تھے وہ بی جے پی میں چلے گئے تو محفوظ ہوگئے ان ان کے یہاں چھاپے نہیں پڑتے۔
بی ایس پی کو بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کرنے کا دعوی کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور کانشی رام جی کے راستے سے ہٹ گئی ہے۔ بی ایس پی کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے امیدوار بی جے پی کے دفتر میں طے ہوتے رہے۔ بی ایس پی امیدواروں کو جیتنے کے لیے نہیں بلکہ سماج وادی پارٹی کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے میدان میں اتارا گیا تھا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے، عوام کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا جھوٹا وعدہ کیا۔ آج آلو کا کاشتکار پریشان ہے۔ کولڈ سٹوریج کے سامنے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بارہ بنکی، قنوج، فرخ آباد، بدایوں، آگرہ کے سبھی اضلاع کا یہی حال ہے۔ بی جے پی حکومت نے کسانوں سے آلو نہیں خریدے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہ کسان اور نوجوان 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں گے۔ سماج وادی پارٹی اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئین اور قانون کو نہیں مانتی، آج اتر پردیش میں جتنی بھی غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں وہ بی جے پی لیڈروں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جب دورے پر جاتے ہیں تو مافیا ان کا استقبال کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے خود اپنے مقدمات واپس لیے اور نائب وزیر اعلیٰ کے مقدمات بھی واپس لے لیے۔ اسی لیے حکومت ریاست کے اعلیٰ سو مافیاز کی فہرست جاری نہیں کر رہی ہے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ بی جے پی حکومت ریاست کے ٹاپ ٹین یا ٹاپ سو مافیا کی فہرست جاری کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here