لکھنؤ:04اپریل(زمینی سچ) کورونا وائرس کے انفیکشن سے شہریوں کے تحفظ کے لئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی باشندوں میں ماسک تقسیم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ماسک تقسیم کرنے کافیصلہ وزیر اعلی کے ساتھ افسران کی میٹنگ میں کیا گیا ۔فیصلے کے مطابق حکومت نے 23 کروڑ عوام میں معیاری قسم کے ماسک تقسیم کرنے کے لئے 66کروڑ تین لیئر کے اسپیشل کپڑوں کے بنے ماسک خریداری کی تیاری شروع کردی ہیں۔یہ ماسک ریاست میں ہی بنائے جائیں گے۔اور یہ ملک میں اک نیا برانڈ ہوگا۔اطلاعات کے مطابق غریبوں میں یہ مفت تقسیم ہوگا جبکہ دوسرے لوگ پیسہ دے کر خرید سکتے ہیں۔یہ دھودینے والے ماسک غالب گمان ہیں کہ کھادی کپڑے کے بنائے جائیں۔ریاست کے ہر شخص کو اس طرح کے دو ماسک ملیں گے۔وزیر اعلی نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ دیہی علاقوں میں عوام گمچھے سے اپنا منھ ڈھک سکتے ہیں۔
اس درمیان میں وزیرا علی قرنطینہ مراکز سمیت دیگر جگہوں پر کھانے کی تقسیم کے انتظامات پر کافی سخت نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ اگر سی ایم ہیلپ لائن نمبر کے ذریعہ ایسی شکایت ملتی ہے کہ کسی کو کھانا نہیں ملایا کھانہ ملنے میں تاخیر ہورہی ہے تو اس کے لئے اضلاع کے ڈی ایم ذمہ دارہوں گے۔انہوں نے کھانے کے پیکٹ تقسیم کرنے کے اوقات بھی طے کئے۔دوپہر کے کھانے کے لئے 10 سے 02 بجے اور رات کے کھانے کے لئے 6 سے 8 بجے کے دوران کھانے کے پیکٹ ہر حال میں ہر شخص تک پہنچ جانے چاہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ وہ اضلاع کے ڈی ایم کی لگاتار رپورٹ طلب کررہے ہیں اور لاک ڈاؤن کے بعد ان کے خلاف کاروائی کی جائےگی۔وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ہر ڈی ایم کی ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔

