موتیہاری، 4/اپریل(زمینی سچ)ملک میں کورونا کے قہر اور لاک ڈاؤن سے پھیلی بدحالی کے شکار ہزاروں افراد کو کھانے کے لالے پڑ رہے ہیں۔اس بدحالی کو دور کرنے اور غریب ونادار طبقے کے لوگوں کی بھوک وپیاس بجھانے کے لیے ہر شہر اور گاؤں میں انسانیت کا درد رکھنے والی تنظیمیں اور ٹرسٹ خدمت خلق کے فریضہ کو بحسن وخوبی انجام دے رہی ہیں۔ایک ایسی ہی تنظیم”اسٹوڈنس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسییشن” ہے جس کے بینر تلے بنجریا گاؤں کے گرد ونواح میں اس کے متحرک وفعال کارکنان بڑی فراخ دلی اور خدمت خلق سے جذبہ سے سرشار ہو کر غریب ونادار تک ضروی اشیائے خورد ونوش پہونچانے میں مصروف ہیں۔نمائندہ سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے روح رواح عمر فاروق سیفی نے کہا کہ اس تنظیم کے بینر تلے سماج ومعاشرہ میں تعلیمی بیداری لانے کے لیے وقتا فوقتا پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں ساتھ ہی سالوں بھر غریب ونادار کی مدد کا سلسلہ جاری رہتا ہے مزید انہوں نے کہا کہ ابھی راحتی اشیا بہت سے لوگوں تک پہونچائی گئی ہے اور مزید اور بھی دیگر لوگوں تک پہونچانے کا عمل جاری وساری ہے۔اس موقع پر ماسٹر شمیم اختر، فیصل ندیم،ماسٹر توفیق، حماد شکیل اور حسان آزاد کے علاوہ دیگر ممبران اور ذمہ داران موجود تھے۔
