لکھنؤ:یآبی سیاحت اور ایڈونچر اسپورٹ کو ریاست میں فروغ دینے کے لئے اترپردیش حکومت نے نئی آبی سیاحت و ایڈونچر اسپورٹ پالیسی۔2023 کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں لوک بھون میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔اس پالیسی کا نفاذ تمام اندرون ملک آبی گذر گاہوں،ہوائی اور آبی روٹس، ڈیم،ذخائر،جھیل، ندیوں، تالاب اور ریاست کے دائرہ اختیار میں آنے والی مختلف آبی اور زمینی حصوں پر کی جانے والی ایڈونچر سرگرمیوں پر ہوگا۔
سیاحت سے متعلق پاس کردہ اس تجویز کی مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئےجئے ویر سنگھ نے کہا کہ وندھیا اور بندیل کھنڈ خطے میں تقریبا 16620مربع کلو میٹر ہمالیہ کا علاقہ، ساتھ ہی ساتھ متعدد خوبصورت زمینی مناظر، جنگلاتی علاقے، بہتی ندیاں اور دلکش خوبصورت آبشاریں، ڈیم، آبی ذخائر اور جھیلیں آبی سیاحت، ایڈونچر اسپورٹس اور آبی کھیل کے لیے بہت زیادہ امکانات اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں باتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہم اس پالیسی کو ریاست میں متعارف کرایا ہے۔ جسے آج کابینہ کی منظوری مل گئی ہے۔یہ پالیسی کی مدت کار نوٹیفکیشن کے اجراٗ سے اگلے دس سالوں تک ہوگی۔سنگھ نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت ایک نوڈل ایجنسی ڈویژنل سطح پر ایڈونچر اسپورٹس کو تشکیل دے گی۔ یوپی اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ایکس ۔سروس مین کو ایڈونچر اسپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کے لئے یو پی ایکس ۔سروس مین ویلفیئر کارپوریشن سے مفاہتی خطوط پر دستخط کرے گا۔
وزیر سیاحت نے کہ اکہ اس کے علاوہ کابینہ نے محکمہ سیاست میں دیگر بڑے اقدامات کے لئے کچھ اور تجاویز کو منظوری دی ہے۔اس ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر نان ۔آپریشنل ٹورسٹ اکوموڈیشن ہاوس کو فروغ دینے کے تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں 86راہی ٹورسٹ اکاموڈیشن محکمہ سیاحت کے ذریعہ چلائے جارہے تھے جن میں سے 31 کو پی پی پی ماڈل پر فروغ دینے کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے ای۔ٹینڈرنگ کی بنیاد پر 10 نے اپنے بیس پرائس سے بہتر بولیاں موصول کی ہیں۔جسے کابینہ نے اپنی ہری جھنڈی دے دی ہے۔
جن میں مہاراج گنج کی سنولی، آگرہ میں بٹیشور، متھرا میں گوکل دھام، باندہ میں کلنجر،متھرا میں رادھا کنج ،ہردوئی میں سندی، سیتا پو رمیں نیم سر، للت پور میں دیوگڑھ اور بھدوہی شامل ہیں۔ان گیسٹ ہاوس کو پہلی بار میں 3سالوں کے لئے لیز پر دیا جائے گا اور اس کے بعد پھر دوبارہ رینیول کے لئے 30 سال کے لئے اور دو سال کنسٹرکشن کو ملا کر کل 62سال کے لئے دئیے جائیں گے۔
سنگھ نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں اس بات کو بھی منظوری دی گئی ہے کہ پی پی پی ماڈل پر ہیرٹیج عمارتوں کو ہریٹیج ٹورزم یونٹس کے طور پر فرو غ دیا جائے گا۔ انہیں ہیرٹیج ہوٹل، ہیریٹیج میوزیم،ہریٹیج ریسٹورنٹ، ہوم اسٹے،تھیمٹک پارک،مال ایکٹیوٹی سرگرمی سنٹر،بہبود سنٹر اور دیگر سیاحتی ہاسپٹیلٹی کے طور پربنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مجموعی طور سے ابھی تک 9 ہیریٹیج عمارتوں کی شناخت کی گئی ہے۔ان میں لکھنؤ میں چھتہ منزل، مرزاپور میں چنار فورٹ، جھانسی میں بروا ساگر، لکھنؤ میں کوٹھی گلستان ارم،کوٹھی درشن ویلاس،کوٹھی روشن الدولہ،متھرا میں برسانہ جل محل،کانپور میں شکلا تالاب اور بٹھور میں ٹکیٹ رائے شامل ہیں۔

