کوروناوائرس کو ختم کرنے کے لئے مائکروویو

0

نئی دہلی: پونے واقع انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ڈیفنس ٹکنالوجی نے ایک ایسا مائکروویو تیار کیا ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کوروناوائرس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اس کو ختم کر دے گا۔اس ادارے کی طرف سے تیار مائکروویو کو اتُلیا نام دیا گیا ہے اور یہ 560 سے 600 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر كورونا وائرس کو ٹکڑے ٹکڑے کر اسے ختم کرنے کے قابل ہے۔یہ مائکروویو کفایتی ہے اور اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے یا ایک جگہ پر فکس بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ مائکروویو اسے چلانے والے شخص کے لئے پوری طرح محفوظ ہے۔ مختلف اشیاء کے سائز کے مطابق یہ اس پر لگے کوروناوائرس کو 30 سیکنڈ سے ایک منٹ میں تباہ کرنے کے قابل ہے۔اس مائکروویو کا وزن تین کلو میٹر ہے اور یہ صرف غیر دھاتی والی اشیاء کو ہی انفیکشن سے آزاد کرسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here