قسط وصولی معاملہ: آر بی آئی کا نوٹیفکیشن میں دخل سے انکار

0

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بینکوں سے لئے گئے قرض پر تین ماہ تک ماہانہ قسط کی وصولی کے سلسلے میں ریزرو بینک کے نوٹیفکیشن میں دخل دینے سے انکار کر دیا۔تاہم عدالت نے ریزرو بینک سے پوچھا کہ کیا اس کی 27 مارچ کی اطلاع پر بینکوں کی جانب سے صحیح طریقے سے عمل ہو رہا ہے یا نہیں؟جسٹس این وی رمن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ آر بی آئی کی ہدایت کے مطابق قرض لینے والوں کو اس کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔سماعت کے آغاز میں درخواست گزاروں سے پوچھا کہ کیا وہ خود قرض دار ہیں، اگر نہیں تو پھر وہ آرٹیکل 32 کے تحت کس طرح درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here