کورونا ٹیسٹنگ کے سلسلے میں شفافیت برتے اترپردیش حکومت :پرینکا

0

نئی دہلی(زمینی سچ)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت سے کورونا ٹیسٹنگ کے سلسلے میں ہفتے کو کئی سوال پوچھے اور کہا کہ اس وبا کو ختم کرنے میں ٹیسٹنگ کا اہم رول ہے اس لئے اس سمت میں شفافیت برتتے ہوئے اسے صحیح معلومات دینی چاہئے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا’’اترپردیش میں ٹیسٹنگ کے سلسلے کافی لوگ تشویش کا اظہار کر رہےہیں۔کورونا سے لڑائی میں شفافیت بڑے کام کی چیز ہے۔پورا سماج اور حکومت مل کر ہی اس وبا کو ہرا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں کچھ مشورے میں یہاں دینا چاہتی ہوں۔‘‘محترمہ واڈرا نے کہا کہ پوری دنیا مان چکی ہے کہ ٹیسٹنگ کورونا کے روک تھام کی کنجی ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے دو دن سے کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد بتانا ہی بند کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں جس طرح پول ٹیسٹنگ ہورہی ہے،صحت کے ماہرین نے اس پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ اس اصول پر سختی سے عمل ہونا چاہئے۔انہوں نے قرنطینہ میں عالمی ادارہ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے اور یہ بتانے کی بھی اپیل ریاستی حکومت سے کی ہے کہ کس لیب میں ایک دن میں کتنی ٹیسٹنگ ہوئی ہے۔اسے یہ بھی بتانا چاہئے کہ کس لیب کی ٹیسٹنگ صلاحیت کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کو روکنے کےلئے اس کی ٹیسٹنگ سہولت بڑھانے اور اس سلسلے میں شفافیت ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here