کانپور: آنکھوں کے مشہور سرجن محمود رحمانی کا انتقال

0

کانپور:06اپریل(یواین آئی) ہزاروں آنکھوں کو روشنی دینے والے آنکھوں کے مشہور سرجن ڈاکٹر محمود رحمان کا اتوار کی دیر رات انتقال ہوگیا۔ مرحوم 65 سال کے تھے۔شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں دیر رات انہوں نے آخری سانس لی۔ پیر کو سول لائن میں واقع ان کی رہائش میں ہی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بکر منڈی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ریاست کے معروف آنکھ کے ڈاکٹروں میں شامل ڈاکٹر رحمانی نے 1200 سے زیادہ کامیاب آپریشن کئے تھے جن میں سے غریب اور بے سہارا افراد کی تعداد زیادہ تھی۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم گذشتہ 22مارچ کو مسجد میں نماز ادا کرنے گئے تھے اور وہاں غش کھا کر گر گئے جس کے بعد انہیں سرودے نگر واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق انہیں برین اسٹروک ہوا تھا جس کے بعد وہ کوماچلے گئے تھے۔ ان کی ایک چھوٹی سے سرجری بھی کی گئی تھی لیکن ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ بلاآخر اتوار کی دیر رات انہوں نے آخری سانس لی۔لواحقین میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here