لکھنؤ:03اپریل(زمینی سچ) غازی آباد سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں ڈاکٹروں اور پولیس اہلکار پر حملے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر یادو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا”کووڈ۔19 سے جنگ لڑ رہے اگلی صفوں کے فوجیوں پر حملہ کافی مایوس کرن ہے۔ متاثرین کی خدمت میں لگے میڈیکل اسٹاف اور آشا کارکنوں کے ساتھ ساتھ پولیس کے جوانوں، انتظامیہ کے افسران اور مختلف سماج کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔

