چین کے ساتھ سمجھوتہ، ملک کی سالمیت سے کھیلواڑ: انٹونی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیردفاع اے کے انٹونی نے الزام لگایا ہے کہ سرحد پر امن کے لئے چین کے ساتھ جو سمجھوتہ ہوا ہے اس سے ملک کی سرزمین چین کے قبضے میں گئی ہے اور اس سے ہمارے لئے خطرہ بڑھ گیا ہے۔مسٹر انٹونی نے اتوارکے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ سمجھوتے میں ہندوستان کی سرحد چین کو دی گئی ہے اور ملک کی سالمیت کے لئے اس سے بڑا کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا ہے۔چین کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کے تعلق سے انہوں نے حکومت سے کہا کہ اس نے فوج کی بہادری اور ہمت کو کم سمجھا گیا ہے۔ پورا ملک امن چاہتا ہے لیکن ملک کی سرزمین چین کے حوالے کرنے کی قیمت پر امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے وادی گلوان اور پینگونگ تسو جھیل علاقے میں اپنی سررزمین کو چین کے حوالے کرکے قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت سے کھیلواڑ کیا ہے اس لئے حکومت کو بتانا چاہیے کہ اس نے اس گلوان ویلی سے جہاں ہمارے فوجیوں نے سرزمین کی حفاظت کے لئے شہادت دی وہاں پر پٹرولنگ پوائنٹ 14 سے پیچھے اپنی فوج کو کیوں ہٹایا گیا ہے۔ حکومت یہ بھی بتائے کہ ہندوستانی سرحد میں بفرزون کیوں سٹر اے کے انٹونی نے سوال کیا کہ حکومت نےاسٹریٹجک نقطہ نظرسےاہم اور فوج کے حوصلے اور بہادری کی پہچان بنے کیلاش رینج، جس کے سبب ہماری فوج چین کے بہت اوپر تھی اور جس سے چین گھبراتا تھا، حکومت نے اس معاہدے میں پینگونگ تسو لیک کے جنوبی علاقے کیلاش رینج سے اپنی فوج ہٹانے کا افسوسناک فیصلہ کیوں کیا ؟انہوں نے حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ پینگونگ تسو لیک کے شمالی علاقے میں فنگر چارپر ہماری فوج کی پوسٹ ہے توپھر حکومت علاقائی سالمیت سے کھیلواڑ کرکے فنگرچار سے فنگر تین تک پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے۔مسٹر اینٹونی نے کہا کہ ہم نے فنگر آٹھ تک ایل اے سی کو مانا ہے تو پھر ہندوستانی سرحد میں فنگر آٹھ اور فنگر تین کے درمیان میں بفرزون قائم کرکے ملک کی علاقائی سالمیت سے سمجھوتہ کیوں کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ چین کو واپس دھکیل کر اپریل 2020 کا اسٹیٹس کب قائم کیا جائے گابنایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here