پوری دنیا میں دہلی میں کورونا سے لڑنے کا تذکرہ: کیجریوال

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ انکی حکومت کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے قہر کے دوران ہوم آئسولیشن، پلازمہ بینک اور آکسی میٹر جیسی سہولیات دستیاب کرائے جانے کا تذکرہ پوری دنیا میں ہورہا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ان کی حکومت کی تیسری مدت کار کا ایک برس مکمل ہونے پر راجدھانی کے باشندوں کے لئے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران دہلی کے ہر ایک باشندے نے حکومت کے ساتھ ملکر کام کیا۔
انہوں نے کہاکہ دہلی کے ہر ایک باشندے نے کورونا وبا کے دوران قابل ذکر کام کیا۔ دہلی حکومت کے ہوم آئسولیشن ماڈل، پہلے پلازمہ بینک کا قیام اور آکسی میٹر کی تقسیم کاذکر آج پوری دنیا میں ہورہا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ ایک برس پہلے آپ نے اپنے بیٹے کو ہر ایک شہر کی خدمت کرنے کا ایک اور موقع دیا تھا۔ یہ بہت مشکل سال رہا ہے لیکن دہلی کے تمام باشندوں نے مل کر کام کیا ہے۔ ہم تمام نے مل کر دہلی کو دنیا میں کامیابی کاماڈل دیا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران دہلی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو کھانا دستیاب کرایا ہے۔ مفت راشن تقسیم کیا گیا اور یہاں پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچنے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب کرایاگیا۔مسٹر کیجریوال نے کہاکہ ہم نے مفت بجلی اور پانی کی سپلائی کی اسکیم تمام طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی جاری رکھی۔
انہوں نے کہاکہ اس درمیان دہلی حکومت کے اسکولوں کے بارہویں کلاس کے 98فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی جس سے راجدھانی کا ہر ایک باشندہ فخر محسوس کرتا ہے۔ دہلی حکومت کو پرالی جلانے کے مسئلہ میں قابل ذکر کامیابی ملی ہے۔ پرالی جلانا راجدھانی کی آلودگی کی ایک اہم وجہ ہے لیکن اب دہلی کے کسان پرالی نہیں جلائیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کہاکہ راجدھانی کا ہر ایک بچہ گزشتہ چھ برسوں سے معیاری تعلیم حاصل کررہا ہے۔ دہلی کے ہر ایک مریض کو اب بہتر طبی سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔ راجدھانی میں اب چوبیس گھنٹے مفت بجلی دستیاب کرائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دہلی کے دو کروڑ لوگوں کے لئے چوبیسوں گھنٹے کام کررہی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ حکومت دہلی کے لئے کام کرتی رہے گی۔ میں صرف آپ کا تعاون اور آشیرواد چاہتا ہوں۔ آپ کے تعاون اور آشیرواد سے میں دہلی کے ہر ایک باشندے کی خدمت کرتا رہوں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here