وارانسی :خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ

0
Supriya Sharma

لکھنؤ:وزیر اعظم نریندر کی جانب سے اپنے پالیمانی حلقے وارانسی میں انکے ذریعہ گود لئےگاؤں کے ضمن میں لاک ڈاوں کے درمیان فاقہ کشی سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پر اسکرال ڈاٹ ان کے صحافی سپریا شرما کے خلاف وارانسی کے رام نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اسکرال ان نے 8جون کو اپنے پورٹل پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق وارانسی کے ڈؤمری گاؤں جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2018 کے سانسد آردش گرام یوجنا کے تحت گود لیا تھا وہاں لاک ڈآوں کے دوران لوگ بھوک سے پریشان رہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کئی لوگوں کے پاس راشن کارڈ نہ ہونے کی جوہ سے انہیں اناج نہیں مل پارہا تھا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے ڈومری گاؤں کی رہنے والی مالا دیوی نامی خاتون کی شکایت پر سپریا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مالا نے اپنی شکایت میں دعوی کیا ہے ان کے کنبے کو لاک ڈاؤن کے دوران کھانے سے متعلق ایسی کوئی پریشانی نہیں ہوئی جس کا اسکرال ڈاٹ ان کی ویب سائٹ پر شائع خبر میں کیا گیا ہے۔مالا وارانسی نگر نگم میں آوٹ سورسنگ سے صٖائی ملازم کے طور پر کام کررہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ کہ سپریانے اپنی رپورٹ میں ان کی غریبی اور ذات کا مذاق اڑایا ہے جس سے انہیں کافی ٹھیس پہنچی ہے۔
پولیس نے سپریا کے خلاف آئی پی سی سیکشن 269(کسی بیماری کو پھیلانے میں کی گئی لاپرواہی)اور 501(ہتک عزت9کےعلاوہ ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے سکیشن3کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس معاملے کی جانچ کررہی سی او پردیپ سنگھ کے مطابق ’13جون کو رام نگر تھانے میں ایک خاتون کے ذریعہ سپریا کے خلاف کی گئی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔وہیں اس معاملے میں اسکرال ویب سائٹ نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے مالا نے اپنے انٹرویو میں جو باتیں کہیں تھیں ویب سائٹ نے اسی کو شائع کیا ہے اور ویب سائٹ اپنے اس رپورٹ پر قائم ہے۔یہ ایف آئی آر آزاد صحافت کو ڈرانے اور خاموش کرنے کی ایک کوشش ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کچھ دنوں پہلے یو پی کے ضلع فتح پور میں صحافی اجے بھدورویہ پر مقامی انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔وہیں اس سے قبل مرزاپور میں ہندی روزنامہ کے ایک نمائندے پون جیسوال پر مڈڈے میل کی حقیقت سامنے لانے پر بھی ایف آئی آر ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here