نئی دہلی:مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ مشرق اور مغرب کے بہترین عناصر کو ہندوستانی روحانی علم کے ساتھ مربوط کر کے باطن کی کھوج ، مرکوزیت ، مراقبہ کے کلچر کے ساتھ مغربی سائنس اور ٹکنالوجی میں ہم آہنگی شامل کرنے کا سوامی ویویکانند کا خواب نئی تعلیمی پالیسی سے شرمندہ تعبیر ہوگا۔
ڈاکٹر نشنک نے رام کرشن مشن ویویکانند ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ’نیو ایجوکیشن پالیسی 2020 اور سوامی ویویکانند کے تعلیم کے متعلق افکار‘ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں یونیورسٹیوں کے تعلق سے سوامی ویویکانند کا اعتقاد تھا کہ یہ ایک تعلیمی مراکز ہیں ، جو مشرقی اور مغرب کے بہترین عناصر کو ہندوستانی روحانی علم کے ساتھ جوڑتے ہیں اور اس علم ( گیان ) سے اپنے باطن کی کھوج ، مرکوزیت ، مراقبہ کے کلچر کے ساتھ مغربی دنیا کی سائنس اور ٹکنالوجی میں ہم آہنگی شامل کرنے اور ہندوستان کو عالمی مراکز بنانے کا خواب نئی قومی تعلیمی پالیسی پورا کرے گی ۔
مرکزی وزیر نے سوامی ویویکانند کو یاد کرتے ہوئے کہا ’’ آچاریہ دیوو بھو:کی سوچ والے ہمارے معاشرے میں سوامی جی کے علاوہ اروبندو ، ربیندر ناتھ ٹیگور ، مہاتما گاندھی ، ڈاکٹر رادھا کرشنن جیسے کئی مفکرین نے تعلیم کے سلسلے میں ایک وژن دیا اور ان تمام وژن کا سنگم نئی قومی تعلیمی پالیسی ہے‘‘ ۔

