ملک میں کورونا متاثرین 75.50لاکھ اور ہلاک شدگان کی تعداد 1.14لاکھ سے متجاوز

0

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55،722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 75،50،273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 66،399 مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 11،256 سے گھٹ کر 7،72،055 پر آگئے ، تاہم صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں ایک دن کے اضافے کے بعد اس میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی اور اتوار کے روز اس کی تعداد 104 کے مقابلے میں 454 کم ہوکر 579 ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،14،610 ہو چکی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 88 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.23 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.52 فیصد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here