اورنگ آباد: مہاراشٹر میں بدنا پور اور کرماڈ کے درمیان جمعہ کے روز ایک مال گاڑی کی زد میں آ کر کم 14 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔یہاں موصول اطلاع کے مطابق جالنہ میں ایک سٹیل کمپنی میں کام کرنے والے مزدور اپنی آبائی ریاست جانے کے لئے خصوص ٹرین کا انتظار کر رہے تھے ۔ وہ تمام ریلوے ٹریک پر سو رہے تھے، تبھی ایک مال گاڑی آ گئی جس کی زد میں وہ آ گئے ۔ضلع کے تمام سینئر افسر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

