گورکھپور: وزیر اعظم نریندر مودی سات جولائی بروز جمعہ کو گورکھپور ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
یہ شمال مشرقی ریلوے کے لیے پہلی وندے بھارت ٹرین بھی ہے۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ موجود رہیں گے۔ وزیر اعظم کے طور پر مودی نے اس سے قبل گورکھپور کو فرٹیلائزر فیکٹری، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) اور ریجنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (RMRC) کا تحفہ دے چکے ہیں۔
گورکھپور سے وندے بھارت ایکسپریس کی سہولت ایک خواب پورا ہونا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس گورکھپور کو ایودھیا کے راستے لکھنؤ سے جوڑے گی۔ اس سے ایودھیا جانے والے یاتریوں، سیاحوں اور ریاست کی راجدھانی جانے والوں کو کافی سہولت ملے گی اور فاصلہ طے کرنے میں کافی وقت بچ جائے گا۔ وندے بھارت ایکسپریس کو مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین جدید ترین سفری سہولیات سے لیس ہے۔ گورکھپور سے لکھنؤ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس چلانے کا ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

