بلندشہر:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ ملک کی خواتین کو 33فیصدی ریزرویشن کی سوغات دے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کے اعزاز میں اضافہ کیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ناری شکی وندنا مہم کے تحت بلند شہر میں خاتون سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ریاست میں خواتین بے خوف ہوکر اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔ ریاست میں 55 لاکھ بہنوں کو آواس بنا اور پونے تین کروڑ بیت الخلا بنواکر نئی سمت دی گئی ہے۔
یوگی نے اس دوران ضلع میں208کروڑ روپئے کی 104 ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح اور 424 کروڑ روپئے مالیت کی 152 پروجکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساڑھے نو سال کے میعاد کار میں نئے ہندوستان کی تعمیر ہوئی ہے۔ اور ہندوستان مضبوط اور خود کفیل بھی بنا ہے۔ سال 2014 سے قبل ہندوستان میں درانداز ی ہوتی تھی لیکن مودی اقتدار میں ان کے حوصلے پست ہوگئے اور دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔ ملک میں اب ذات پات، علاقہ واریت کو ختم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں میں گولڈ مڈل جیتنے والے پارول چودھری اور انو رانی وزیر اعظم مودی کی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کی ہی ایک کڑی ہیں۔ خاتون سیکورٹی سے رام راج کا قیام بھی ہوا ہے۔ وزیر اعلی نے انتبادہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی خواتین کی سیکورٹی اور وقار سے کھلواڑ کرے گا اسے پاتال سے بھی ڈھونڈھ لائیں گے۔
سمیلن کو ضلع کے انچارج سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار سکسینا، ایم پی ڈاکٹر بھولا سنگھ، راجیہ سبھا ایم پی سریندر ناگر سمیت ایم ایل اے سنجے شرما، دویندرلودھی، ڈاکٹر چندر موہن، ایم ایل اے میناکشی سنگھ، ایم ایل اے لکشمی راج سنگھ نے بھی خطاب کیا۔

