نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ملکیت منصوبہ کے تحت دیہی علاقوں کے لوگوں کو پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کا اتوار کو آغاز ہوگا اور یہ ان لوگوں کی زندگی میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔
مسٹر مودی نے اس منصوبہ کی شروعات سے پہلے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ کل کا دن دیہی ہندستان کے لئے بڑی مثبت تبدیلی لانے والا ہے۔ صبح گیارہ بجے ملکیت اسکیم کے تحت پراپرٹی کارڈ تقسیم کرنے کی شروعات کی جائے گی۔ یہ اسکیم کروڑوں ہندستانیوں کی زندگی میں میل کا پتھر ثابت ہوگی۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ملکیت اسکیم کے تحت مرحلہ وار طریقہ سے ملک کے تقریباً 6.62لاکھ گاووں کے لوگوں کو پراپرٹی کارڈ دیئے جائیں گے۔ گاوں والوں کو اپنی املاک کی ملکیت کا سرکاری دستاویز ملے گا، جو انہیں بااختیار بنائے گا۔ اس کے ذریعہ وہ بینک لون سمیت کئی مالیاتی سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
خیال رہے کہ مسٹر مودی اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پنچایت راج وزارت کی اس اسکیم کی شروعات کریں گے۔

