کورونا وائرس کے معاملے 70لاکھ سے زیادہ

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ سے متاثرین کی تعداد سنیچر کی دیر رات 70لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات کی تعداد میں پھرسے کمی درج کی گئی جو 8.74لاکھ پر آگئی ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج دیر رات تک 58,751نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 70,35,844ہوگئی ہے۔ اس دوران 775مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 1,08,225ہوگئی۔
ملک میں نئے معاملات کے مقابلہ میں کورونا کی وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس دوران 71,174مزید لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 60,57,015ہوگئی ہے۔
ملک میں نئے معاملات کے مقابلہ صحت یاب مریضوں میں اضافہ کی وجہ سے فعال معاملات میں 18,649کی کمی درج کی گئی۔ فعال معاملات کم ہوکر آج رات 8,74,943ر ہ گئے۔
مہاراشٹر 2,21,156فعال معاملات کے ساتھ چوٹی پر ہے۔ کرناٹک ایک لاکھ سے زیادہ 1,20,929معاملات کے سات دوسرے نمبر پر جبکہ کیرالہ 95,918فعال معاملات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here