نئی دہلی : دارالحکومت دہلی، مہاراشٹرا، پنجاب ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سمیت ملک کی 20 ریاستوں اور مرکز کے علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 5955 معاملات کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ پنجاب میں 303، نئی دہلی میں 128، مدھیہ پردیش کے 119 اور تلنگانہ میں 107 معاملے بڑھےہیں۔ اسی طرح آندھرا پردیش ، آسام ، چنڈی گڑھ ، دادرا نگر حویلی دمن و دیو، گوا، ہریانہ، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، لداخ، لکشدویپ، منی پور، پڈوچیری اور راجستھان میں بھی سرگرم کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 13742 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 11799 مریض صحت مند ہوئے ، جس میں کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 38 ہزار 705 ہوگئی ہے۔ فعال معاملے 4801 بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 708 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 138 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 705 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ اب ملک میں پہلے مقام پر پہنچ گیا ہے اور اس ریاست میں یہ تعداد بڑھ کر 60،559 ہوگئی ہے ، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مجموعی تعداد 5955 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2772 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 20.08 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ، جبکہ 80 مزید مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد بڑھ کر 51،937 ہوگئی ہے۔
ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ایکٹیو کیسزکی تعداد 1796 کے اضافے سےمجموعی تعداد 53،153 ہوگئی اور جان لیوا کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9.87 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 5،885 مریض شفایاب اور 17 مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد 4136 ہوگئی۔
ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 6096 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،309 اور اب تک 9.30 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر 4062 رہ گئی ہے اور اب تک 12،478 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 8.33 لاکھ سے زیادہ ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 3377 اور 10،256 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.60 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 3598 ہوگئی ہے اور موذی وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5786 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2911 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 3.04 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں ، جبکہ موذی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 3813 ہوگئی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 2270 ہوگئی ہے اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد صحتمند ہوچکے ہیں جبکہ 3857 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 2190 رہ گئی ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے 8721 مریض ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 5.92 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1869 اور 4407 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.61 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1852 اور 1630 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.94 لاکھ سے زائد شفایاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1137 ہوگئی ہے ، جبکہ دو مریضوں کی موت سے مجموعی تعداد10،905 ہوگئی ہے جبکہ 6.26 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسزبڑھ کر 603 رہ گئے ہیں، اسی کے ساتھ ہی ، 66 مریض صحتمند ہوئے ، جس میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 8.81 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 7168 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 509 رہ گئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب 1538 افراد لقمہ اجل اور 2.60 لاکھ سے زیادہ مریض شایاب ہوچکےہیں ۔
اب تک کورونا وائرس سے ، ہریانہ میں 3043 ، راجستھان میں 2785 ، جموں و کشمیر میں 1955 ، اوڈیشہ میں 1914 ، اتراکھنڈ میں 1690 ، آسام میں 1092،جھارکھنڈ میں 1087 ، ہماچل پردیش میں 995 ، گوا میں 789 ، پڈوچری 666، تری پورہ میں391، منی پور میں373 ، چنڈی گڑھ میں351 ، میگھالیہ میں 148 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، ناگالینڈ میں 91 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 56 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 10اور دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

