حکومت نیرو مودی کو جلد ہندوستان لانے کے لئے برطانیہ سے بات کرے گی

0
21

نئی دہلی: برطانیہ کی عدالت کی جانب سے پنجاب نیشنل بینک سے ہزاروں کروڑوں روپے کے غبن کے مفرور مجرم نیرو مودی کی حوالگی کی سفارش کے بعد ، حکومت انھیں ہندوستان لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرے گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ برطانیہ کی ویسٹ منسٹر کی ایک عدالت میں مجسٹریٹ نے آج نیرو مودی کو ہندوستان میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے اور اپنی دماغی صحت پر اظہار تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیر مودی نے شواہد کو ختم کرنے کی سازش کی ہے اور گواہان کو دھمکی دی ہے۔
ترجمان نے کہا ، “جیسے ہی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے نیرو مودی کی برطانیہ کے وزیر داخلہ کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے ، ہندوستانی حکومت برطانیہ کی حکومت سے ان کی حوالگی کے لئے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کرے گی۔”
نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک سے ہزاروں کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں مطلوب ہے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے برطانیہ حکومت سے اگست 2018 میں اس کی حوالگی کے لئے درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں مارچ 2019 میں ویسٹ منسٹر کی ایک عدالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالتی تحویل میں رہا۔ اس کیس کی حتمی سماعت 7-8 جنوری کو ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here