مرکز-ریاست کے تعاون سے معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا

0

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے آشا کارکنان کوصحت سہولیات کی بنیاد قراردیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ مرکز اور ریاستوں کے تعاون سے معیاری خدمات کو یقینی بنانا ممکن ہے۔
یہاں نیشنل ہیلتھ مشن کے اسٹیئرنگ گروپ کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹرمنڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس چار درجے کا صحت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان موثر تال میل بہتر صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنا سکتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مرکزی حکومت صحت کے معیاری پروگراموں کے بہتر اور موثر نفاذ میں مالی اور تکنیکی وسائل فراہم کرکے ریاستوں کو ان کی مدد کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار اور نیتی آیوگ کے ہیلتھ ممبر ڈاکٹر وی کے پال موجودتھے اور آیوش، شمال مشرقی خطے کی ترقی، خواتین اور بچوں کی ترقی، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، پنچایتی راج، دیہی ترقی، شہری ترقی، اعلیٰ تعلیم، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمنڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس زمینی سطح پر 10 لاکھ مضبوط آشا ورک فورس کے ساتھ چارسطحی صحت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ساتھ کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی مراعات کو تقویت دینے سے مختلف پروگراموں کو تقویت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کالا زار، لیپٹوسپائروسس وغیرہ جیسی بیماریوں کے بروقت خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آگے بڑھنے پر زور دیا کیونکہ یہ بیماریاں ملک کے غریب ترین خاندانوں اور برادریوں کو متاثر کرتی ہیں۔
میٹنگ میں این ایچ ایم کی حصولیابیاں پرایک پریزنٹیشن پیش ہوا اور قبائلیوں میں اسکل سیل کی بیماری سمیت مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکل سیل اسکریننگ پروگرام کو مشن موڈ میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام پر زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سال 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ قومی ایمبولینس خدمات اور موبائل میڈیکل یونٹس کے لیے لاگت کے اصول، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مختلف آئی ٹی پورٹلوں میں اورآبھا ا آئی ڈی کی تیاری اور سیڈنگ کے لیے آشا کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، بچوں کی غذائی قلت، آگاہی اور سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ اور کنٹرول کے صلاحیت تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کے نیشنل ڈائیلاسز پروگرام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here