فوٹوگرافی کے شوقین لوگوں کےلئے پکساہیو نیا تحفہ لایا

0

نئی دہلی: ملک کے نئے اسٹارٹ اپ پکساہیو نے فوٹوگرافی کے شوقین لوگوں کی آمدنی دوگنی کرنے میں تعاون دینے اوراپنے ملک کے فوٹوگرافی برادری کو متحد کرنے کی اقدامات شروع کی ہے۔پکساہیو کے بانی روہت ترپاٹھی نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ ’’پکساہیوسے اب تک ان لوگوں کوسب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے جو فوٹوگرافی شوقیہ کرتے ہیں کیونکہ ایسے فوٹوگرافر کافی عرصے سے ایک ایسے پلیٹ فارم کا انتظار کررہے تھے جہاں سے وہ اپنے کام کا مظاہرہ کرکے اپنی نئی شناخت بناسکیں۔دیگر پیشہ ور ویب سائٹ جیسے شٹراسٹاک، 500 پی ایکس اور ڈربل نے فوٹوگرافروں کے لئے بہت سخت قوانین بنائے ہیں جنہیں نئے فوٹوگرافروں کو پیروی کرنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔‘‘واضح رہے کہ پکس ہیو ڈاٹ کام ایک پبلک ڈومین فوٹوگرافی پلیٹ فارم ہے جس کی خدمات ہر کسی کے لئے صد فیصد مفت ہے۔ یہاں تک کہ فوٹو اپلوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنا بھی پکس ہیو پر مفت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here