ممبئی: ممبئی سے متصل ضلع رائے گڑھ کے مہاڈ شہر میں ’طارق گارڈن‘ کی عمارت کے منہدم ہونے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بدھ کی دوپہر تک راحت رسانی اور بچاؤ کا کام ختم ہونے تک ملبے سے 16 افراد کی لاش نکالی گئی جن میں سات مرد اور نو خواتین شامل ہیں۔پیر کی شام چھ بجے 10 سال پرانی عمارت ’طارق گارڈن‘ منہدم ہو گئی تھی۔ اس عمارت میں 48 گھر تھے اور تقریباً 200-225 افراد رہتے تھے۔ عمارت ڈھہنے کے بعد پولیس اور فائر برگیڈ محکمہ کے اہلکار بچاؤ کام میں سرگرم تھے۔علاوہ ازیں نیشنل ڈیزاسٹر فورس کی تین ٹیم بھی ریسکیو میں شریک تھی۔ آج دوپہر رائے گڑھ پولیس کنٹرول افسر مینا سنپ نے حادثے میں 16 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
