نئی دہلی: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر سیاست شروع ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بدست عمارت کے افتتاح کے پروگرام پر سوال اٹھاتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہیے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، “نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدر جمہوریہ کو کرنا چاہئے، وزیر اعظم کو نہیں۔”
واضح رہے کہ دو روز قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ وزیر اعظم 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔

