شیوسینا انداز میں دیا جائے گا بی جےپی کوجواب : انل پرب

0

ممبئی:بی جے پی رہنما کیریٹ سومیاکی جانب سے ایک بار پھر ٹھاکرے خاندان پر الزامات لگانے اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ریاستی حکومت میں وزیر اور شیوسینا کے رہنما انیل پرب نے کریٹ سومائیہ کو ایک سخت انتباہ دیا ہے۔ انیل پرب نے آج شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی سومیا کو شیو سینا انداز میں جواب دیا جائے گا۔
انیل پرب نے آج شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سومیا جو ٹھاکرے کے خاندان کو براہ راست نشانہ بنا رہے ہیں، پہلے انکی جانب سے لگائے جانے والے لگاتار اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ ختم ہو جانے دیجئے پھر ہم ان کو شیوسینا کے انداز میں جواب دیں گے۔ “دیوالی کے یہ چار دن ختم ہونے دیں پھر ان سب کا جواب ایک بار ہی شیو سینا انداز میں دیا جائے گا۔” اس موقع پر انھوں نے کہا جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ “اب ہم جو الزامات لگائیں گے، اسے برداشت کرنے کے لئے بھی انہیں تیار رہنا چاہئے۔”
واضح رہے کہ ،پچھلے کچھ دنوں سے ، شیوسینا اور بی جے پی کے مابین تعلقات خراب تر ہوتے ہوئے سخت کشیدہ ہو چکے ہیں۔دریں اثناء بی جے پی کی جانب سے ارنب گوسوامی کیس پر شیوسینا کو مسلسل نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ جس کے بعد شیوسینا نے بھی جارحانہ اختیار کیا ہے۔ اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو سخت ہدف تنقید بنایا جا ریا ہے۔
شیو سینا کے ایک دوسرے وزیر گلاب راؤ پاٹل نے بھی کہا کہ کریٹ سومیا کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ” سومیا کا دماغ پر اثر پڑا ہے اور انھیں تھانہ میں دیکھائے جانے کی ضرورت ہے جہاں انکے دماغ کو شاک دینے کے بعد ہی انکا دماغ ٹھیک ہو سکتا ہے۔”
سومیاکو ایک احسان فراموش شخص قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ” جس ٹھاکرے کے قدموں میں بیٹھ کر تم رکن پارلیمنٹ بنے، اسی ٹھاکرے کے خاندان پر الزام لگاتے ہیں ، مجھے لگتا ہے یہ احسان ایک فراموش آدمی ہے۔انھیں چاہئے کہ وہ ادھو ٹھاکرے پر تنقید نہ کریں بلکہ پہلے اپنی اوقات دیکھیں۔”
واضح رہے کہ ، ممبئی میں بی جے پی کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں، کریٹ سومیا نے ٹھاکرے حکومت الزامات لگائے۔ انھوں نے کہا کہ داہسر کی اراضی ایک بلڈر نے 2 کروڑ 55 لاکھ میں خریدی تھی اور ممبئی میونسپل کارپوریشن یہ زمین 900 کروڑ میں خرید رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ “میں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے پاس شکایت درج کروائی تھی تاکہ وہ ملنڈ میں 5 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام کے لئے 22 ایکڑ اراضی کی خریداری کی تحقیقات کریں”۔ گورنر نے لوکیوکت کو سوموٹو کے اختیار میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اور دیوالی سے پہلے ، ٹھاکرے نے حکومت کے گھوٹالوں کو بے نقاب کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس موقع پر اںھوں نے کہا کہ ہمت ہے تو شیوسینا کے کسی بھی ترجمان کو تبصرہ کرنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here