نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دیتے ہوئےخدا سے ہر کسی کی زندگی کے لئے امن و چین، خوشحالی، خوش قسمتی اور صحت کی تمنا کی مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘دھن تیرس کی آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ خدا ہر کسی کے زندگی میں امن و چین، خوشحالی، خوش قسمتی اور صحت لائے‘‘۔

