شرمناک:دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کی عوام کا علاج کریں گے کیجریوال

0

نئی دہلی،7جون(یواین آئی)دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا ک کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اب دہلی حکومت کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صرف دہلی کے عوام کا علاج کیا جائےگا جبکہ مرکزی حکومت کے اسپتال پہلے کی طرح سبھی لوگوں کےلئے کھلے رہیں گے اور یہ انتظام کورونا انفیکشن تک جاری رہےگا۔دہلی حکومت نے پیر کو کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے۔مسٹر کیجریوال نے بتایا کہ دہلی حکومت کے تحت آنے والے اسپتالوں اور دہلی کے نجی اسپتالوں میں صرف دہلی کے لوگوں کا علاج ہوگا۔وہیں مرکزی حکومت کے اسپتال جیسے ایمس،صفدرجنگ اور رام منوہر لوہیا(آر ایم ایل)میں سبھی لوگوں کا علاج ہوسکےگا،جیسا اب تک ہوتا بھی آیا ہے حالانکہ ،کچھ اسپتال جو خاص سرجری کرتے ہیں،جو کہیں اور نہیں ہوتی،ان کو کروانے کےلئے ملک بھر سے کوئی بھی دہلی آسکتا ہے،اس پر روک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پہلے 60 سے 70 فیصد باہر کے لوگ یہاں کے اسپتالوں میں داخل ہوتے رہے ہیں لیکن اس وقت دہلی میں مسئلہ ہے،کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ایسی حالت میں پورے ملک کےلئے اسپتال کھول دئے تو دہلی کے لوگ کہاں جائیں گے۔مسٹر کیجریوال نے بتایا کہ پانچ ڈاکٹروں کی کمیٹی بنائی گئی تھی جنہوں نے مانا کہ فی الحال باہر کے مریضوں کو روکنا ہوگا۔مسٹر کیجریوال کے مطابق،کمیٹی نے کہا ہے کہ دہلی کو جون کے آخر تک 15 ہزار کوویڈ بیڈ چاہئے ہوں گے۔فی الحال دہلی کے پاس نو ہزار بیڈ ہیں اور اگر اسپتال سب کے لئے کھول دئے تو یہ نو ہزار تین دن میں بھر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 7.5 لاکھ لوگوں نے انہیں مشورے دئے،جس میں سے 90 فیصد نے کہا کہ فی الحال کورونا بحران تک دہلی کے اسپتال صرف دہلی والوں کےلئے ہونے چاہئے۔ وزیراعلی نے کہا کہ آٹھ جون سے دہلی سیل بارڈر کو کھول رہی ہے۔اس سے غازی آباد،نوئیڈا ،گروگرام اور فریدآباد کے لوگ آسانی سے دہلی آسکیں گے۔اس کے ساتھ ہی دہلی میں ریستراں ،مال اور مذہبی مقام کھولے جائیں گے۔اس دوران مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل کیا جائےگا۔ہوٹل اور بینکٹ ہال کو ابھی نہیں کھولا جائےگا۔ہوسکتا ہے کہ آنے والے وقت میں ہوٹلوں کو اسپتالوں کے ساتھ اٹیچ کرنا پڑے،اس لئے انہیں نہیں کھولا جائےگا۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ بزرگوں سے اپیل ہے کہ باہر یا گھر کے اندر بھی کسی سے رابطے میں نہ آنے کی کوشش کریں۔اس کے ساتھ ہی جسے پہلے ذیابیطس ،بلڈ پریشر یا کسی دیگر قسم کی بیماری ہے،وہ مزید احتیاط برتیں اور گھروں سے کم سے کم نکلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here