سی ای سی، ای سی کی تقرری کے نئے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج

0

نئی دہلی: ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنروں (ای سی) کی تقرری کے لئے سلیکشن کمیٹی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جگہ ایک مرکزی وزیر کو شامل کرنے کا التزام والے دسمبر 2023 کے نئے قانون کی درستگی کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرتے ہوئے دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
مدھیہ پردیش کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر اور وکیل گوپال سنگھ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی شرائط) ایکٹ 2023 کو آئین کی مختلف التزامات اورعدالت عظمیٰ کے ایک فیصلے کے برعکس قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔
کانگریس لیڈر ٹھاکر نے 2023 ایکٹ کے التزامات کو طے شدہ اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ نیز، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والا ہونے کے علاوہ ‘انوپ برنوال بمقابلہ یونین آف انڈیا’ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہونے کا دعویٰ کیا۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے 02 مارچ 2023 کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سی ای سی کی تقرری صدر کے ذریعہ ایک سلیکشن کمیٹی کے مشورے پر کی جائے گی، جس میں وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اورچیف جسٹس آف انڈیا شامل ہوں گے۔
درخواست گزار سنگھ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ سی ای سی اور ای سی کی تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی میں چیف جسٹس آف انڈیا کوشامل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو مناسب احکامات جاری کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔ سلیکشن کمیٹی میں اس وقت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزارت قانون و انصاف نے 28 دسمبر 2023 کو نئے ایکٹ کو نوٹیفائی کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here