سپریم کورٹ نے پونموڈی کو وزیر کے طور پر حلف دلانے سے انکار کرنے پر گورنر کی سرزنش کی

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کو عدالتی حکم نہ ماننے اور دراوڑ منترا کژگم (ڈی ایم کے) کے ایم ایل اے کے پونموڈی کو جمعرات کو وزیر کے عہدے کا حلف دلانے کی وزیراعلیٰ کی سفارش کو مسترد کرنے پر سرزنش کی ۔
گورنر کے طرز عمل پر ‘سنگین تشویش’ کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 24 گھنٹے کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ۔ جس میں کہا گیا ہے وہ سپریم کورٹ کی نافرمانی کر رہے ہیں ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے کہا کہ اگر سابق ریاستی وزیر کی سزا پر روک لگائی جاتی ہے تو اسے قبول کر کے اسے نافذ کیا جانا چاہئے۔
بنچ نے کہا، ’’ہم تمل ناڈو کے گورنر کے طرز عمل سے کافی فکرمندہیں۔
بنچ نے ریاست کے ذریعہ درخواست داخل کرنے کے طریقے پر اٹارنی جنرل (اے جی) آر وینکٹ رمنی کے اعتراض پرکہا، ہم اسے عدالت میں زور سے نہیں کہنا چاہتے تھے لیکن ہم مجبور ہیں۔ وہ (گورنر) سپریم کورٹ کو نظراندازکر رہے ہیں۔”
بنچ نے اے جی سے کہا، “جب سپریم کورٹ سزا پر روک لگاتی ہے، تو گورنر کو اس معاملے میں کچھ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جن لوگوں نے انہیں (گورنر) کو مشورہ دیا، انہوں نے مناسب مشورہ نہیں دیا۔” اب گورنر کو مطلع کیا جانا چاہئے کہ جب سپریم کورٹ کسی سزا پرروک لگاتی ہے تو وہ اب قصوروار نہیں ہے۔
بنچ نے تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر وینکٹ رمنی سے جمعہ تک صورتحال کو واضح کرنے کو کہا اور یہ بھی کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ اس معاملے میں حکم جاری کر سکتی ہے۔بنچ نے کہا کہ اگر ہم آئینی صورتحال کو درست کرتے ہوئے کل تک مثبت انداز میں سماعت نہیں کرتے ہیں تو ہمیں حکم جاری کرنا ہو گا۔بنچ نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اگر ہمارا حکم نہیں مانا گیا تو ہم گورنر کو آئین کے مطابق کام کرنے کی ہدایت جاری کریں گے۔
سپریم کورٹ کے سامنے تمل ناڈو حکومت نے 13 مارچ کو وزیر اعلیٰ کے خط (حلف برداری سے متعلق) پر17 مارچ کو گورنر کے موقف پر سوالات اٹھائے تھے۔
وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کی سفارش کے باوجود، گورنر نے پونموڈی کو دوبارہ شامل کرنے سے انکار کردیا، جن کی آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے اور تین سال کی سزا پر سپریم کورٹ نے حال ہی میں روک لگا دی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here